۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مصلی

آج تہران کے مصلائے امام خمینی رح میں رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی جائے جاری ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آج تہران کے مصلائے امام خمینی رح میں رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی جاری ہے۔

واضح رہے کہ غزہ اور لبنان پر صہیونی حکومت کی جارحیت میں اضافے اور سید حسن نصر اللہ اور دیگر مقاومتی رہنماؤں کی شہادت کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی کی اقتداء میں نماز جمعہ کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔

خطبہ نماز جمع سے قبل نمازیوں کے عظیم اجتماع سے اللہ کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے مجاہد اور اسلامی امت کے محبوب، شہید حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ اور ان کے ساتھیوں، بشمول شہید سردار نیلفروشان کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس اجتماع میں تینوں حکومتی سربراہان سمیت دیگر اہم فوجی اور سول حکام بھی عظیم مجاہد اور مقاومت کے علمبردار، شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں شرکت کر رہے ہیں۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد احمد بابائی نے شہید سید حسن نصر اللہ اور ان کے بہادر ساتھیوں کی شان میں جذباتی اشعار پیش کیے۔بعد ازاں بحرینی مداح حسین الاکرف نے پُرجوش انداز میں مدح خوانی کی، جس کے دوران "هیهات منا الذلة" کا ولولہ انگیز نعرہ مصلیٰ کے صحن میں گونج اٹھا۔

اس کے بعد مشہور نوحہ خوان مہدی رسولی نے اشعار پیش کئے، جس کے دوران نماز گزاروں نے اپنے ہاتھوں کو بلند کیا اور پورے جوش و جذبے کے ساتھ "خیبر خیبر یا صہیون" اور "لعنت الله علی اسرائیل" جیسے نعرے لگائے جس سے مصلی کی فضا گونج اٹھی۔

اس موقع پر محمد رسولی نے بھی ایک اثر انگیز نظم پیش کی جس کا ترجمہ کچھ یوں یے: "اگر دنیا بھی تمہاری پشت پناہی کرے، ہمارے پاس پنجتن پاک کا سہارا ہے؛ تمہارے پاس سنگر شکن ہے، لیکن ہمارے پاس خیبر شکن ہے۔"

یہ عظیم الشان اجتماع جذبہ شہادت، مقاومت اور اتحاد امت کا مظہر بن کر، شرکت کرنے والوں کے دلوں میں ایک نیا عزم اور حوصلہ پیدا کر رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .